پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس ایک لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں