بنگ ایکس کی سپیس ایکس کے اثاثوں میں سرمایہ کاری کی سہولت متعارف

لاہور: (دنیا نیوز) معروف کرپٹو کرنسی ایکسچینج بنگ ایکس (BingX) نے سپیس ایکس کے Pre-IPO پرپیچوئل فیوچرز لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے ساتھ سپیس ایکس Xpool ایئرڈراپ مہم بھی متعارف کرائی گئی ہے جس سے نجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مختلف انعامات مل سکیں گے۔

سپیس ایکس پرپیچوئل فیوچرز کو باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا جسے صارفین کی جانب سے فوری اور بھرپورپذیرائی ملی، اس کے بعد سپیس ایکس پری سٹاک بھی متعارف کرایا گیا، لانچ کے ابتدائی 24 گھنٹوں کے اندر سپیس ایکس (VNTL) پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ والیوم کے لحاظ سے تیسرا بڑا نیا TradFi اثاثہ بن گیا۔

بنگ ایکس نے سپیس ایکس پری-IPO RWA کے لیے ایک خصوصی ایئرڈراپ ایونٹ بھی متعارف کرایا ہے، جس میں نئے صارفین کے لیے منظم انعامات اور وی آئی پی ممبرز کے لیے خصوصی فوائد شامل ہیں، اس کے علاوہ BingX Xpool سٹیکنگ 21 اپریل 2026 سے دستیاب ہوگی، جو صارفین کو مزید مستحکم منافع کے مواقع فراہم کرے گی۔

بنگ ایکس کے ترجمان پابلو مونٹی نے کہا کہ سپیس ایکس ایک ایسا ہائی انٹرسٹ اثاثہ ہے جس تک صارفین کو ماضی میں رسائی حاصل نہیں تھی، یہ لانچ نہ صرف ہماری TradFi پیشکش کو وسعت دیتا ہے بلکہ نجی مارکیٹ میں تیزی سے ترقی کرنے والے مواقع تک رسائی فراہم کرکے خلا کو بھی پُر کرتا ہے۔

بنگ ایکس2018 ء میں قائم ہونے والی معروف کرپٹو ایکسچینج اور ویب تھری اے آئی کمپنی ہے، جو دنیا بھر میں 40 ملین سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کر رہی ہے، عالمی سطح پر ٹاپ پانچ کرپٹو ڈیریویٹیوز ایکسچینجز میں شامل اور کرپٹو کاپی ٹریڈنگ کا علمبردار ہونے کے ناطے بنگ ایکس مختلف تجرباتی سطح کے صارفین کی بدلتی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

اے آئی سے تقویت یافتہ جامع پروڈکٹس اور سروسز کے ساتھ، جن میں فیوچرز، سپاٹ، کاپی ٹریڈنگ اور TradFi پیشکشیں شامل ہیں، بنگ ایکس صارفین کو جدید ٹولز فراہم کرتا ہے جو کارکردگی، اعتماد اور افادیت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ بنگ ایکس 2024 سے چیلسیا ایف سی کا پرنسپل پارٹنر ہے اور 2026 میں سکروڈیریا فیراری ایچ پی کا پہلا باضابطہ کرپٹو ایکسچینج پارٹنر بن گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں