پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا، ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے بطور مسیحی پاکستان میں زندگی گزارنے کے اپنے تجربات شیئر کر دیئے۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو کے دوران بینیتا ڈیوڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مسیحی برادری ناصرف اپنے مذہبی تہوار جیسے کرسمس اور ایسٹر مناتی ہے بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی 4 عیدیں مناتے ہیں اور تمام مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجھے اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں، پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور ہمیں یہاں مکمل آزادی حاصل ہے، میرے شوہر بھی اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ٹی وی پروگرامز میں ہمارے مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات کئے جائیں۔

پوڈکاسٹ کے دوران میزبان نے بھی اس رجحان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی شخصیات سے ان کے عقائد کے بارے میں بار بار سوال کرنا غیر مناسب ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بعض شوز میں سنیتا مارشل اور دیگر فنکاروں سے اس نوعیت کے سوالات کئے گئے جو انہیں عجیب محسوس ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں