ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی: اویس احمد لغاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔
سماجی رابطے کے ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالی کا شکر کہ پاکستان کو ایک بڑا موقع ملا۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بھر پور کوششوں سے پاکستان عالمی امن کا علمبردار بنا۔
— Awais Leghari (@akleghari) April 17, 2026
اویس لغاری کا کہنا تھا کہ لبنان میں بھی جنگ بندی ہو گئی ہے، آبنائے ہرمز کمرشل آمد ورفت کیلئے آج کھول دی گئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ انشاءاللہ ان کوششوں کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جلد کمی آئے گی، ایل این جی کی دستیابی سے بجلی کی فراوانی بہتر ہوگی۔
اویس لغاری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ زندہ باد۔