پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کا امکان

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹبال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان فرینڈلی فٹبال میچ کا امکان ہے جس کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان چیت کا آغاز ہوگیا۔

دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی، پی ایف ایف عہدیداران اور ارجنٹائن فٹبال نمائندوں کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا، فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں