پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا

وارسا: (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد کراٹے کھلاڑی راجہ ریحان نے پولینڈ میں سینئرز 60 کلو گرام میں سلور میڈل جیت لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 12ویں سینٹرل پولینڈ اوپن 2026 میں راجہ ریحان نے جرمنی کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کیا۔

ایونٹ میں 81 ٹیموں اور لگ بھگ 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

سیمی فائنل میں راجہ ریحان کا مقابلہ آذربائیجان کے کراٹے کھلاڑی سے ہوا۔

راجہ ریحان نے فائنل میں میزبان ملک پولینڈ کے کراٹے کھلاڑی کو ہراکر سلور میڈل جیتا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں