پی ایس ایل 11: سنسنی خیز مقابلے کے بعد قلندرز نے گلیڈی ایٹرز کو 9 رنز سے ہرادیا

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 30 ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایترز کو 9 رنز سے شکست دیدی۔

 قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونیوالے میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان نے 51 گیندوں پر 103 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، چارتھ اسالنکا نے 31، ڈینیئل سیمز نے 18 جبکہ عبداللہ شفیق نے 14 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے خلیل احمد نے 2، ابرار احمد، بریٹ ہیمپٹن اور عثمان طارق نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ایونٹ کا دوسرا میچ راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے مابین شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا، ملتان سلطانز کا دوسرا، اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں