کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد گرفتار
کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے دوران نیٹ ورک کے اہم سہولت کاروں کو حراست میں لیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور حساس مواد برآمد ہونے کی بھی تصدیق کی گئی ہے جبکہ نیٹ ورک کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہونے اور باہمی روابط کے شواہد ملے ہیں۔
کراچی میں ملزمان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے، سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں جاری رہیں گی اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔