جاپان میں فوجی مشقوں کے دوران ٹینک کے اندر بم پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) جاپان کے جنوبی علاقے میں فوجی مشق کے دوران ٹینک کے اندر بم پھٹنے سے 3 فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔
حکام کے مطابق واقعہ اوئیتا صوبے کے ہیجودائی ٹریننگ ایریا میں پیش آیا جہاں 3 دیگر ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشق جاری تھی۔
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت ٹائپ 10 مین بیٹل ٹینک کے گن ٹرٹ کے اندر موجود ٹینک کمانڈر، گنر اور سیفٹی افسر ہلاک ہو گئے جبکہ ٹینک میں موجود چوتھا اہلکار، جو ڈرائیور تھا شدید زخمی ہوا۔
جاپان گراؤنڈ سیلف ڈیفنس فورس کے چیف آف اسٹاف ماسایوشی آرائی نے کہا کہ حادثے کی تحقیقات تک ٹائپ 10 اور ٹائپ 90 ٹینکوں کے ساتھ لائیو فائر مشقیں معطل کر دی گئی ہیں کیونکہ دونوں میں ایک ہی نوعیت کے گولے استعمال ہوتے ہیں۔
خیال رہے ک ٹائپ 10 جاپان کا جدید ترین ٹینک ہے جس کی تعیناتی 2011 میں شروع کی گئی تھی۔