پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے ملک میں بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی، پاور ڈویژن
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک میں 17 اپریل سے بجلی کی فراہمی میں بہتری آئی ہے۔
ملک بھر میں بجلی کی صورتحال پر ترجمان پاور ڈویژن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافے سے رات کے پیک اوقات میں 5000 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
ترجمان کے مطابق 17، 18، 19 اپریل کو رات کے پیک اوقات میں لوڈمنیجمنٹ نہیں کی گئی، 20 اپریل کو بیشتر بجلی تقسیم کار کمپنوں نے رات کے اوقات صرف ایک گھنٹہ لوڈ منیجمنٹ کی۔ صرف گیپکو اور سیپکو میں رات کے پیک اوقات میں 2 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کی گئی۔
پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق ایل این جی سے چلنے والے 5500 میگاواٹ کے پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں ہو رہی، ایل این جی دستیابی پر ان تمام پلانٹس سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق بجلی چوری اور نقصانات کی بنیاد پر لوڈ منیجمنٹ پالیسی کا حصہ ہے۔