وفاقی آئینی عدالت جمعرات کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت 23 اپریل بروز جمعرات بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل رجسٹرار کے مطابق ریڈ زون بندش کی وجہ سے عدالت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کی کازلسٹ کو منسوخ کر دیا گیا، وفاقی آئینی عدالت کی تمام برانچ رجسٹریاں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔
ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت بند رکھنے کا فیصلہ وکلا اور سائلین کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا۔