سیز فائر کے باوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر حملے، 4 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) سیز فائر کے باوجود اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر حملے جاری رہے۔
اسرائیلی فوج کے حملوں میں چار افراد شہید ہوگئے، ہفتے کے روز زخمی ہونے والا امن دستے کا فرانسیسی اہلکار دم توڑ گیا، لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے جواب میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج پر حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ کے مطابق البیاضہ کے علاقے میں قائم اسرائیلی توپ خانے کو حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد توپ خانے میں آگ بھڑک اٹھی۔