شامی و اماراتی صدور کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ابوظہبی: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آلنہیان سے شام کے صدر احمد الشراع کی ملاقات ہوئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق شامی صدر نے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران اماراتی صدر سے ملاقات میں خطے کی صورتحال، مشرق وسطیٰ میں جنگی ماحول سے متعلق پیش رفت اور عالمی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

شامی صدر نے عرب امارات پر ایرانی حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ شہریوں اور تنصیبات کو نشانہ بنانا عالمی قانون کے خلاف ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں