ایرانی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا

تہران: (دنیا نیوز) ایران کی عدالت نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دے دیا۔

ایرانی میڈیا نے ایرانی عدلیہ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھوں نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کیا، جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی۔

امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا بیان دیا تھا، آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا تھا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے، گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں