لاہور: ڈیفنس میں اوباش نوجوانوں نے کار ریسنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار کچل دیا
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ڈیفنس میں اوباش نوجوانوں نے کار ریسنگ کے دوران موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو تیز رفتار گاڑیوں کو ریس لگاتے دیکھا جا سکتا ہے، پیچھے سے آنے والی گاڑی موٹرسائیکل سوار نوجوان کو اپنے ساتھ گھسیٹتی ہوئی لے گئی، نوجوان سیف الرحمان کے سر پر گہری چوٹ آئی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق متاثرہ نوجوان وینٹی لیٹر پر ہے، حالت انتہائی تشویشناک ہے، واقعے کا مقدمہ متاثر نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔