بہاولنگر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب
بہاولنگر: (دنیا نیوز) بہاولنگر میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقہ میں سی سی ڈی پولیس کا ڈاکوؤں سے مبینہ مقابلہ ہوا، مارا گیا ملزم درجنوں مقدمات میں مطلوب تھا، ہلاک ملزم کی شناخت عنایت عمران عرف عنایتی لاکھن کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مارے گئے ملزم سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس کی علاقہ بھر میں ناکہ بندی کر دی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے کریمنل ریکارڈ کو بھی چیک کیا جارہا ہے۔