سکھر میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار
سکھر: (دنیا نیوز) تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، مبینہ مقابلے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ہلاک ڈاکو کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو کو بھی کڑی نگرانی میں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاک اور زخمی ڈاکو جرائم کی متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزموں کے خلاف مزید تفتیش شروع کر دی گئی جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔