ایشین بیچ گیمز: پاکستانی سپرنٹرز فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے
بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں جاری ایشین بیچ گیمز میں پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے۔
پاکستانی سپرنٹرز فائقہ ریاض اور سمیع اللّٰہ 60 میٹر ریس کے فائنلز میں پہنچ گئے، ویمنز کی 60 میٹر ریس کی تیسری ہیٹ میں فائقہ نے دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی، اسپرنٹر تامین خان 60 میٹر کے فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کر سکیں۔
مردوں کی 60 میٹر ریس کی پہلی ہیٹ میں سمیع اللّٰہ بھی دوسری پوزیشن کے ساتھ فائنل میں پہنچے ہیں۔
کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 30 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے ہرا دیا۔
چین کےشہر ثانیہ میں جاری ایشین بیچ گیمز کے کبڈی ایونٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 30 کے مقابلے 43 پوائنٹس سے ہرا دیا۔