پی ایس ایل 11، اسلام آباد یونائیٹڈ کا کنگزمین کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 کے 36 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر آباد کنگز مین کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر حیدر آباد کنگز مین کے کپتان مارنس لبوشین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا جبکہ حیدرآباد کنگزمین کا چوتھا نمبر ہے، پلی آف میں جگہ بنانے کے لیے دونوں ٹیمز کو آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں