راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
راولپنڈی:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے راولپنڈی میں بازار جانے والی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا۔
واقعہ آریہ محلہ کرسچن کالونی میں پیش آیا، لڑکی کی والدہ کا اِس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان نے زبردستی ایک گھر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ کا مزید کہنا تھا کہ ایک نوجوان دانتوں سے جسم نوچتا رہا۔
دوسری جانب وارث خان پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔