ایرانی وزیر خارجہ مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی مسقط کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان پہنچ گئے۔
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے کے بعد روس جائیں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کی قیام امن کےلیے کوششوں کو خیر مقدم کہہ اور پاکستان کے دورے کو نہایت سود مند قرار دے چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے قابلِ عمل فریم ورک کے حوالے سے موقف پیش کیا، دیکھنا ہے کہ امریکا واقعی سفارت کاری کے لیے سنجیدہ ہے یا نہیں؟
واضح رہے اِس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ نے دورۂ اسلام آباد میں وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔