اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان کی لندن میراتھون میں شرکت
لندن: (ویب ڈیسک) اسماعیلی کمیونٹی کے پیشوا پرنس رحیم آغا خان نے بھی لندن میراتھون میں شرکت کی۔
پرنس رحیم آغا خان نے 4 گھنٹے 31 منٹ میں دوڑ مکمل کر کے اپنا پرسنل بیسٹ بھی حاصل کیا، لندن میراتھون میں 42 عشاریہ 195 کلومیٹر کی دوڑ میں ان کی اوسط پیس 06:39 رہی۔
پرنس رحیم آغا خان اس سے قبل شکاگو میراتھون 2025ء اور برلن میراتھون 2024ء میں بھی شرکت کر چکے ہیں۔