پڑوسی ہماری ترجیح ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عمان کی مہمان نوازی پر شکر گزار
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ہمارے پڑوسی ہماری ترجیح ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ عمانی میزبانوں کی پرتپاک مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ دوطرفہ معاملات اور علاقائی صورتحال پر اہم گفتگو ہوئی، عمان میں ہونے والی گفتگو میں آبنائے ہرمز میں محفوظ ٹرانزٹ کو یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عمان کے سلطان اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی مسقط میں ملاقات ہوئی تھی جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر پیشرفت اور ثالثی کی کوششوں پر تفصیلی مشاورت کی۔