اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، بچوں اور خواتین سمیت مزید 14 افراد شہید

بیروت: (دنیا نیوز) جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 14 افراد شہید ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں دو بچوں اور دو خواتین سمیت مجموعی طور پر 14 افراد جاں بحق اور 37 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین خواتین شامل ہیں، یہ بیان لبنانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے جاری کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی لبنان میں لڑائی کے دوران اس کا ایک فوجی بھی ہلاک ہوا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو منصوبہ بندی، فوری یا جاری حملوں کے خلاف کارروائی کا حق حاصل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب صرف حملوں کے جواب میں کارروائی نہیں بلکہ فوری اور ابھرتے ہوئے خطرات کو پیشگی روکنے کے لئے بھی آزادی عمل حاصل ہونا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں