شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

حادثہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں تیز رفتار موٹرسائیکل دیوار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت ولید کے نام سے ہوئی ہے، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں