مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت مزید بڑھ گئی

لندن: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی کے منفی اثرات کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 2 فی صد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 107 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی ہے جبکہ ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت 96 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔

اس سے پہلے بھی امریکہ اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں