چین کی وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کی مذمت

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین نے وائٹ ہاؤس کوریسپونڈنٹس ڈنر میں فائرنگ کی شدید مذمت کی۔

ترجمان چینی دفتر خارجہ کا کہنا ہے چین ہمیشہ غیرقانونی اور پر تشدد واقعات کی مخالفت کرتا ہے، امریکا پابندیوں کے ناجائز استعمال سے باز آئے، چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق، مفادات کا بھرپور تحفظ کرے گا۔

اٹلی کی جانب سے چینی ہیکر کو امریکا کے حوالے کئے جانے پر چین کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ من گھڑت امریکی الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اٹلی حقائق اور قانون کا احترام کرے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں