کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک اور واقعہ، 50 سالہ شہری قتل

کراچی: (دنیا نیوز) گلستان جوہر بلاک 11 کے قریب نامعلوم ملزمان نے گھات لگا کر ایک شہری کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت 50 سالہ واجد کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، زخمی کی شناخت 55 سلہ بشیر کے نام سے ہوئی، مقتول کی لاش اور زخمی کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر جاں بحق اور زخمی موٹر سائیکل پر سوار تھے، نامعلوم مسلح ملزمان نے مقتول کے سر پر گولی مار کر قتل کیا، جائے وقوعہ سے کوئی خول نہیں ملا، مقتول کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کا مزید بتانا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین سے بیانات لیے جا رہے ہیں، واقعے کے حوالے سے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں