سپورٹس بورڈ پنجاب کا کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز قائم کرنے کا اعلان
لاہور: (دنیا نیوز) سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 فری اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کے مطابق تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کیلئے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہوگی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔
طارق قریشی نے کہا کہ ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، سکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔