ٹھل: اوباش ملزمان کی لڑکے کے ساتھ اجتماعی زیادتی، ویڈیو بھی بناتے رہے

ٹھل: (دنیا نیوز) اے سیکشن تھانے کی حدود میں سفاک ملزمان نے لڑکے کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی جیکب آباد ریٹائرڈ کیپٹن فیضان علی کی سخت ہدایات پر اے سیکشن تھانے میں 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان نتیش مہراج، منیش مہراج اور ورن شرما کو گرفتار کرکے لاک اپ منتقل کر دیا ہے۔

متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے معصوم بچے کے ساتھ ملزمان نے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں