کراچی: پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ، خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس کا صدیق آباد قبرستان کے قریب ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو زخمیوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزموں میں خاتون ملزمہ بھی شامل ہے، گرفتار ملزموں کی شناخت اظہر شاہ، پیارے عرف پیارو، مراد بخش عرف حاجی اور دعا زوجہ پیارے عرف پیارو کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقد رقم اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں، ملزموں کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں