ڈھاکا ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف بنگلادیش کے 69 رنز پر 2 کھلاڑی آؤٹ

ڈھاکہ : (دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کے 2 کھلاڑی پولین لوٹ گئے۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم انجری کے باعث شرکت نہیں کر پائیں گے۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں اذان اویس اور امام الحق اوپننگ کریں گے جبکہ ان کے بعد عبد اللہ فضل کو بیٹنگ آرڈر میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کے بعد شان مسعود، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین آفریدی، نعمان علی، حسن علی اور محمد عباس کو سکواڈ میں شامل گیا ہے۔

ادھر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈھاکا ایک روزہ دورے پر پہنچ گئے ہیں جہاں وہ میچ دیکھیں گے اور اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں