پشین میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق، 11 زخمی

پشین: (دنیا نیوز) پشین میں رکشہ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی زخمی ہوگئے.

افسوسناک حادثہ پیشن کے علاقے خانوزئی میں نانا صاحب کے قریب پیش آیا جہاں زرنج رکشہ گہری کھائی میں جا گرا، حادثے میں 5 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق سپن ٹکی نانا صاحب سے بتایا جا رہا ہے۔

حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کیا جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں