بھارت، پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کو کبھی نہیں بھولے گا: وزیراعلیٰ سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ہاتھوں تاریخی شکست کو کبھی نہیں بھولے گا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں دشمن کو عبرتناک شکست دی، پاکستان نے بھارت کے 8 طیارے گرائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں میں بھارت کو دھول چٹائی۔