سانگھڑ: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ بچی زخمی
سانگھڑ: (دنیا نیوز) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے باعث اندھی گولی لگنے سے 16 سالہ بچی زخمی ہوگئی۔
فائرنگ کا یہ واقعہ منگلی تھانے کی حدود گوٹھ ساجن جمالی میں پیش آیا جس میں زخمی ہونے والی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ گھر میں سوئی معصوم بچی کی اندھی گولی لگنے کے بعد حالت تشویشناک ہے۔
زخمی بچی کا تعلق گوٹھ ناتھو خان ملاح سے ہے، ورثاء کی جانب سے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے، دوسری جانب شادی کی خوشی بھی غم میں بدل گئی۔