وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی سے مختلف وفود کی الگ الگ ملاقاتیں

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے مختلف وفود کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ملاقات کی، رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بھی سرفراز بگٹی سے ملے۔

سابق صوبائی وزرا نواب ایاز جوگیزئی اور عبدالرحیم زیا رتوال کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی، سرفراز بگٹی سے ملک غفار ناصر اور ملک مرزا خان نے ملاقات کی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی سے اقصیٰ میروانی نے بھی ملاقات کی، تمام رہنماؤں سے ملاقاتوں میں سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں