مشرق وسطیٰ صورتحال: ایران سے 14 ہزار 100 افراد پاکستان پہنچ گئے
کوئٹہ: (دنیا نیوز) ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ 74 ویں روز بھی جاری رہا۔
حکام کے مطابق گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے آج ایک مزدور پاکستان پہنچا، گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے اب تک مجموعی طور پر 3481 افراد پاکستان پہنچے، تفتان بارڈر کے ذریعے اب تک 10619 افراد پاکستان پہنچے ہیں۔
28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے مجموعی طور پر 14100 افراد وطن واپس پہنچے، پاکستان پہنچنے والوں میں سی مین، زائرین، مزدور، بزنس مین اور طلبا شامل ہیں۔