جعفر ایکسپریس کے سکیورٹی اہلکاروں کی ٹرالی ٹریک سے اتر گئی، 5 زخمی

شکارپور: (دنیا نیوز) جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ٹرالی کو حادثہ کے باعث 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔

ہمایوں شریف کے قریب ریلوے ٹریک پر پٹرولنگ کے دوران حادثہ پیش آیا، جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی ٹرالی ٹریک سے اتر گئی۔

پولیس کے مطابق پٹرولنگ ٹرالی کا ایکسل ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے 5 اہلکاروں کو سول ہمنتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نفری اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے اور ضروری کارروائی شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں