سندھ میں بھی کاروباری مراکز بندش اوقات سے مستثنیٰ قرار
کراچی: (دنیا نیوز) پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی کاروباری مراکز کو بندش اوقات سے مستثنیٰ قرار دے دیا۔
حکومتِ سندھ کے سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر کی دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس، شادی ہالز اور مارکیٹز کو بندش کے مقررہ اوقات سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
یہ فیصلہ محکمہ داخلہ سندھ کے 10 اپریل 2026ء کے لاک ڈاؤن نوٹیفکیشن کے تحت نافذ بندش اوقات میں نرمی کیلئے کیا گیا ہے۔