شہر قائد میں معمولی جھگڑے پر تیز دھار آلے سے 16 سالہ لڑکا قتل
کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقہ ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب تیز دھار آلے کے وار سے 16سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول چاٹ کی ریڑھی لگاتا تھا، مقتول کا تربوز فروش سے جھگڑا ہوا تھا، مقتول پر چھری کے وار کر کے تربوز فروش فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق مقتول کو شدید زخمی حالت میں دکانداروں نے نجی ہسپتال منتقل کیا جہاں مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا، جاں بحق نوجوان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔