ایران ہتھیار ڈال دے تب بھی اسے فاتح قرار دیا جائے گا: ٹرمپ امریکی میڈیا پر برہم
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے برس پڑے۔
ٹروتھ سوشل پر پوسٹ میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بعض امریکی ذرائع ابلاغ ایران سے متعلق خبروں میں جانبدارانہ رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران ہتھیار ڈال دے اور اپنی بحریہ و فضائیہ کے خاتمے کا اعتراف بھی کر لے، تب بھی امریکی میڈیا ایران کو فاتح قرار دے گا۔
.jpg)
ان کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی فوج ہتھیار رکھ دے، سفید جھنڈا لہرا دے اور شکست تسلیم کر لے تو بھی بعض میڈیا ادارے یہی مؤقف اختیار کریں گے کہ ایران کامیاب رہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایرانی قیادت امریکا کے سامنے جھک جائے اور شکست کی دستاویزات پر دستخط بھی کر دے تب بھی بعض میڈیا ادارے اسے ایران کی کامیابی قرار دیں گے۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’جھوٹی خبریں پھیلانے والا میڈیا‘ قرار دیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس اور بعض میڈیا ادارے ’اپنا راستہ کھو چکے ہیں‘۔