ایم کیو ایم قیادت کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

کراچی:(دنیا نیوز) متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) قیادت کی وزیراعظم سےملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ایم کیوایم رہنماؤں کی وزیراعظم اور ان کی ٹیم سے کسی بھی آئینی ترمیم پر بات نہیں ہوئی، وفاقی حکومت کے نمائندوں نےبھی حالیہ دنوں میں کسی ممکنہ ترمیم کا ذکر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات، بجٹ تجاویز پیش کیں

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم کیوایم رہنماؤں نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس ریلیف پر بات کی، کراچی  پیکیج اور کے فور پر ایم کیو ایم وفد نے گفتگو کی۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اگلےمالی سال کے بجٹ میں ترقیاتی پیکیج پر غور کی یقین دہانی کرائی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں