جب تک صنعت نہیں چلے گی معاشی مسائل حل نہیں ہوں گے: حافظ نعیم

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی مزدوروں. کاشتکاروں طلبہ کی بات کرتی ہے لیکن جب تک صنعت نہیں چلے گی اس کے مسائل حل نہیں ہونگے معیشت ترقی نہیں کرے گی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں لوگوں کو بھیک دی جاتی ہے حق نہیں دیا جاتا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں کیا ترقی اور ہی ہے؟ کیا گورنننس ہے؟ جس صوبے کے ایک کروڑ بچے تعلیمی اداروں سے باہر ہیں، سکول اور کالجز آپ سے نہیں چل پا رہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آپ تسلیم کریں گے بیسک ہیلتھ یونٹس آپ سے نہیں چلے، زراعت نیچے جارہی ہے، آپ پالیسی نہیں دے رہے سکیمیں بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان سب کچھ کے باوجود پاکستان کے لوگوں بزنس کمیونٹی اور یوتھ میں اب بھی جان موجود ہے، یہ ان تمام معاملات کے باوجود باؤنس بیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں