چنیوٹ میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 2 فرار ہونے میں کامیاب
چنیوٹ: (دنیا نیوز) سی سی ڈی اور ڈاکوؤں کے درمیان سرگودھا روڈ پر مبینہ مقابلہ ہوا۔
سی سی ڈی حکام کے مطابق مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، ہلاک ڈاکو کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکو چوری، ڈکیتی اور راہزنی کے 23 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا۔
سی سی ڈی حکام نے بتایا کہ ہلاک ڈاکو چند روز قبل تھانہ صدر کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات میں بھی ملوث تھا۔
حکام نے بتایا کہ سی سی ڈی ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا، ڈاکوؤں نے ٹیم پر فائرنگ کر دی، سی سی ڈی نے جوابی کارروائی کی، سرچ آپریشن کے دوران زخمی حالت میں ملنے والا ڈاکو دم توڑ گیا۔
سی سی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ عمران نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، فرار ہونے والے ملزموں کو پکڑنے کیلئے کارروائی شروع کر دی گئی۔