پتوکی میں لیسکو اہلکاروں کیخلاف رشوت لینے کا الزام، لائن سپرنٹنڈنٹ سمیت3 معطل

لاہور:(دنیا نیوز) خواجہ آصف کے ٹراسفارمر ٹھیک کرانے پر 80 ہزار روپے رشوت دینے کے معاملہ کی ٹویٹ پر چیف ایگزیکٹو لیسکو رمضان بٹ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

لیسکو ذرائع کے مطابق منیجر ایس اینڈ آئی نے تحقیقات شروع کردیں، وفاقی وزیر خواجہ آصف کے باورچی ایوب کا آبائی علاقہ پتوکی چک 27 ڈھولن سے ہے۔

عید کے بعد ڈھولن گاؤں کا 100 کے وی کا ٹرانسفارمر چل گیا، جس کی لیسکو کو شکایت کی گئی تھی، رہائشوں نے 100 کے وی کے بجائے 200 کے وی کا ٹراسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ لیسکو نے 200 کے وی ٹراسفارمر متاثرہ علاقے میں لگانے کی منظوری دے دی تھی، چک ڈھولن کے لوگوں نے شبیر نامی شخص کو 80ہزار روپے دے کر ٹرانسفارمر خود مرمت کروایا تھا۔

غفلت برتنے پر لائن مین شوکت علی، فلک شیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد حسین کو معطل اور ٹرانسفارمر مرمت کرنے والے شبیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں