ایرانی ارکان پارلیمینٹ کا میزائلوں کی رینج آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں تک بڑھانے کا مطالبہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے تقریباً نوے ارکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ایرانی میزائلوں کی رینج اس حد تک بڑھائی جائے کہ وہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے قاتلوں کے دفاتر تک پہنچ سکیں۔
ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ شہدا کے خون کا بدلہ لینا دینی، قومی اور سیاسی فریضہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ ظالموں اور جابروں کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے، دشمن کو معلوم ہونا چاہئے کہ آنکھ کے بدلے سر لیا جائے گا۔