اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملے، لبنانی فوجی سمیت مزید 9 افراد شہید
بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیل کے جنوبی لبنان میں حملوں میں لبنانی فوجی سمیت مزید 9 افراد شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے طائر میں ایمبولینس کو نشانہ بنادیا، طبی عملے کے دو ارکان شہید ہوئے، الزہرانی میں فضائی حملہ کیا گیا، لبنانی فوجی نے جام شہادت نوش کیا، مختلف علاقوں میں صیہونی حملوں میں 6 افراد شہید ہوئے۔
مارچ سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 500 سے بڑھ گئی، حزب اللہ اور اسرائیلی فورسز میں جھڑپیں ہوئیں، بیوفورٹ قلعہ پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔
اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا گیا۔