جدہ ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی حج پرواز کی روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار
کراچی: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی حج پرواز کی روانگی میں ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئی۔
جدہ ایئر پورٹ پر روانگی کیلئے تیار طیارہ فنی خرابی کے باعث ریمپ سے واپس آگیا، وطن واپسی کے منتظر حجاج کرام کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، حج پرواز کو صبح کراچی کیلئے روانہ ہونا تھا، کئی گھنٹے تاخیر کے باوجود پرواز روانہ نہیں ہو سکی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا، جہاز پر انجینئرز بھیج دیے گئے، جہاز کو فنی خرابی دور کرتے ہی روانہ کردیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ حجاج کو ہونے والی کوفت اور دشواری پر معذرت خواہ ہیں، سی ای او پی ائی اے اور انجینئرنگ انتظامیہ مسئلہ جلد حل کرنے میں کوشاں ہے۔