ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس کا ٹرمپ کے اختیارات محدود کرنیکی قرارداد کا خیر مقدم
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نژاد امریکی رکن کانگریس نے ٹرمپ کے جنگی اختیارات محدود کرنے کی قرارداد کا خیر مقدم کیا ہے۔
امریکی کانگریس کی واحد ایرانی نژاد رکن اور ڈیموکریٹ رہنما یاسمین انصاری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا بالآخر کئی ماہ کی کوششوں کے بعد ایوان نمائندگان نے باضابطہ وار پاورز قرارداد منظور کر لی ہے جس کا مقصد ایران میں صدر ٹرمپ کی انتشار انگیز اور غیر قانونی جنگ کو ختم کرنا ہے۔
یاسمن انصاری نے مزید لکھا جنگ کا اعلان کرنا صدر کے بجائے کانگریس کا آئینی اختیار ہے اور اسی اصول کے تحت یہ اقدام ضروری تھا، سینیٹ بھی اسی نوعیت کی قرارداد پہلے ہی منظور کر چکی ہے، صدر ٹرمپ فوری طور پر جنگ کے خاتمے کا اعلان کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو ایسے کسی بھی فوجی تصادم سے بچنا چاہیے جو بغیر واضح قانونی اور آئینی منظوری کے شروع کیا گیا ہو، موجودہ صورتحال میں کانگریس کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔