ایم کیو ایم کا سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی اور پٹرولیم لیوی ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم نے سرمایہ داروں سے ٹیکس وصولی کا مطالبہ کر دیا۔

متحدہ رہنما فاروق ستار نے ایم کیوایم کا شیڈو بجٹ پیش کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پٹرولیم لیوی کو فوری ختم کیا جائے، تنخواہ دار مڈل کلاس طبقے پر ٹیکس کم کرنا ہوگا، چھوٹے کسانوں ہاریوں کو ریلیف فراہم کریں۔

فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے عوام دوست شیڈو بجٹ تیار کیا، پاکستان میں لوگوں کی قوت خرید انتہائی کم ہوچکی، پاکستان کی معاشی خودمختاری ملکی بقا کا معاملہ ہے، پاکستان کی معیشت میں جمود موجود ہے، مقامی سرمایہ کاری سے حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی کوشش سے ہم عالمی توجہ حاصل کر پائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں